بالگتر: ایک شخص نے خودکشی کرلی

181

بلوچستان کے علاقے بالگترمیں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت بزو ولد علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے کا شمار بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے رواں ہفتے مذکورہ علاقے سے رپورٹ ہونے والا یہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل زرگل بنت دوستین نامی لڑکی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔