بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور حادثات میں 11 افراد جانبحق اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعات اور حادثات نوشکی، سبی، پشین اور ہرنائی کے مقام پر پیش آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہرنائی سے تعلق رکھنے والے شخص کی گاڑی کو بوستان خانان ایریا میں پولٹری مزدا ٹرک کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے باعث گاڑی میں سوار 4 افراد جانبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
پشین میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جمعرات کو ضلع پشین کے علاقے کلی خانان بوستان بی کے قریب کوئٹہ ژوب روڈ پر مزدہ ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سراج الدین ،مراد خان ،ثاقب علی اورجمال الدین جاں بحق جبکہ خدائیداد ،عین اللہ اور محمد ظریف نامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب ہرنائی سے اطلاعات ہیں کہ غریب آباد میں مسلسل بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
سبی کے علاقے گاؤں بکھڑا غلام بولک میں قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے میں چھ افراد کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔
دریں اثنا نوشکی شیر جان آغا کے مقام پر سرف گاڑی اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔