داعش پاکستان سے افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے- افغان وزارت داخلہ

487

افغان طالبان کی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 مارچ کو ایک پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایس کے پی (داعش) کی قیادت نے حال ہی میں پاکستان کی وادی تیراہ میں ایک میٹنگ کے دوران کابل میں حملوں کا حکم دیا تھا۔

خط میں آئی ایس کے پی کے ممکنہ خودکش بم دھماکوں سے خبردار کیا گیا جو پولیس اڈوں اور بینک کی شاخوں کو نشانہ بناسکتے ہیں، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانا ہے جو اپنی تنخواہیں جمع کر رہے ہیں۔

صحافی و محقق عبدالسید کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ افغان حکام کیجانب سے پاکستان کو اس نوعیت کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے قبل ازیں افغان وزارت دفاع نے اسی نوعیت کے ایک خط میں داعش کے پاکستان میں موجودگی کا ذکر کیا تھا۔

خیال رہے سقوط کابل کے بعد افغان طالبان حکام کو داعش کی طرف سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ داعش کے خودکش و دیگر حملوں میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام و افغان فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں افغان حکام کو اہم عہدیداروں کے مارے جانے کی صورت میں بھی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔