خاران: آئی ایس آئی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

436

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گذشتہ رات خاران میں پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام نے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے10 مارچ، شام کے7 بجے خاران میں بیلچر لاج میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، بم دفتر کے اندر جا گرا، حملے کے وقت دفتر میں کئی اہلکار موجود تھے، کامیاب حملے کے بعد دشمن فورسز نے آبادی کی جانب اندھادھند فائرنگ بھی کی، اس حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔