جرمنی: چرچ میں فائرنگ، سات افراد ہلاک، پچیس زخمی

181

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ پر فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کون تھا اور حملے کا محرک کیا تھا۔

حملے کے فوراً بعد پولیس ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ ’واقعہ تقریباً رات نو بجے پیش آیا اور ہمارے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ جائے وقوعہ سے کوئی فرار ہوا ہو۔‘

تھوڑی دیر بعد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہی حملہ آور تھا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘

اخبار کا کہنا ہے کہ واقعے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے.