ترکیہ خفیہ ایجنسی کا عراق میں کاروائی کا دعویٰ، پی کے کے کا اہم جنگجو گرفتار

185

بتایا گیا ہےکہ ساٹھ حفاظتی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث پی کےکے کےجنگجو رمضان گونیش کو عراقی شہر سلیمانیہ سے گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔

ترک خفیہ ایجنسی نے سرحد پار آپریشن کامیابی سے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

رمضان گونیش کی عرفیت سوریش بتائی گئی ہے جس نے سال 2011-2017 کے درمیان پی کےکے کی طرف سے ترک ضلع حقاری میں بارہ کاروائیاں کیے تھے ۔ یہ جنگجو 57 فوجیوں ،ایک پولیس اہلکار اور دو چوکی داروں سمیت ساٹھ افراد کی ہلاکت کا ذمے دار تھا۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ترک خفیہ ایجنسی کو رمضان گونیش کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ سلیمانیہ میں روپوش ہے جسے ایک سال کے تعاقب کے بعد گرفتار کرتے ہوئے ترکیہ لایا گیا ہے۔