تربت: دو بم دھماکے، ایک اہلکار سمیت چار افراد زخمی

414

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دو حملوں میں پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر اور جوسک میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تربت جوسک کے پر قائم فورسز کے چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے ایک راکٹ کے زد میں آکر ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب تربت کے علاقے آبسر سے اطلاعات ہیں کہ ایک دستی بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کی شناخت بلال ولد کریم سکنہ افغانستان، سمیع اللہ ولد مہر اللہ سکنہ خضدار زہری، احمد ولد شوکت سکنہ ملکی باغ اور جہانگیر ولد عوض سکنہ آبسر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔