نال: سول ہسپتال میں سہولیات ناپید، ادویات کی کمی، ڈاکٹر اور عملہ غیر حاضر

295

اسسٹنٹ کمشنر کا سول ہسپتال نال کا دورہ، ہسپتال کے مختلف واڑز کے دورے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے ایمرجنسی میں فسٹ ایڈ کی ادویات نہ ہونے اور عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزرازئی نے اچانک سیول ہسپتال نال کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڑز کا دورہ کیا دورہ کے دوران اسٹاف کی حاضریاں چیک کیے ہسپتال کے عملے کی اپنے ڈیوٹیوں پر حاضر نہ ہونے پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوے عملے کی غیر حاضری رپورٹ قانونی کاروائی کےلے بھیجا، ساتھ ساتھ اے سی نال نے ایمرجنسی کا دورہ کیا فسٹ ایڈ کا سامان موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر فسٹ ایڈ ایمرجنسی کے جو ادویات ہیں انکے فوری طور پر انتظام کرکے ایمرجنسی میں رکوا دیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزار زاءنے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے کی غیر حاضری اور غفلت برداشت نہ کی جائے گئی۔