رکن پاکستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب میں ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری اور وندر ڈیم کے کمانڈ ایریہ میں اضافی زمین الاٹ کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔
پٹیشن اسلم بھوتانی کے وکیل ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی نے مجسٹریٹ و سینئر سول جج عبدالمکی کو پیش کی ۔
اس موقع پر اسلم بھوتانی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب میں باروم میں موجود وکلا ، صحافی اور نومنتخب کونسلران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وندر کمانڈ ایریہ میں 15ہزار ایکٹر اراضی سرکار کی طرف سے کسی بے نامی شخص کو الاٹ کی جارہی ہے کیونکہ وندر ڈیم کی کمانڈ ایریہ ہی دس ہزار ایکٹر ہے تو سرکار کیسے 15ہزار ایکٹر اراضی الاٹ کرسکتی ہے، 5ہزار ایکٹر مقامی لوگوں کی ملکیت ہے وندر ڈیم کے نام پر 5ہزار ایکٹر اضافی مقامی لوگوں کی ملکیت کو ہڑپ کرنے سے مقامی لوگ شدید متاثر ہونگے اس وجہ سے وندر ڈیم کمانڈ ایریہ میں اضافی زمین کی سرکاری سطح پر الاٹمنٹ کے خلاف پٹیشن دائر کی۔
انہوں نے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کے حوالے سے مزید کہا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو 45ہزار ایکٹر زمین الاٹ کی گئی ہے جنہوں نے گھر بیٹھے نقشہ بنائیں ہیں یہ معلوم نہیں کہ کہاں کہاں کسی انہیں بتایا ہے کہ ان کوآرڈینیٹس میں حب شہر کو بھی ٹھٹھہ سیمنٹ کے حوالے کردیا ہے اس کو ہم دیکھ رہے ہیں کہ حب شہر سے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کہاں بننے گی، کسی نے گھر بیٹھے کوآڈینیٹس کئے ہیں کہ یہ جگہ ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیران ہوگئے ہیں اس سرکار پہ کہ حب شہر ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو الاٹ کیا جارہا ہے۔ ہم حیران اس بات پر ہیں کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا انہوں نے وکلا برادری سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اجتماعی معاملہ ہے اس لئے میں آج مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوا ہوں ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ عوام کی مرضی کے خلاف جو کام ہوگا اسے رکوائیں گے ورنہ تو ہتھوڑا ہاتھ میں ہوگا ایسے نہیں چھوڑیںگے۔