مشکے میں آرمی کیمپ اور دو موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

331

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے منگولی کیمپ اور دو موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ کل جمعرات کے روز مغرب کے وقت وادی مشکے کے علاقے منگولی آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ کیمپ کے اندر جا گرے، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے فوراً بعد سرمچاروں نے منگولی میں یوفون کے ایک ٹاور کو نذر آتش کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وادی مشکے کے علاقے میسکی میں دشمن فوج جو یوفون کا ایک اور موبائل ٹاور نصب کر رہا تھا اسے بھی سرمچاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ دشمن فوج اپنی معاون کاروں کی سہولت اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہی ہے جن کو سرمچار نشانہ بنا رہے ہیں۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔