بلوچ قوم مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے۔ بی ایس او پچار

348

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنے دور کی مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے ان حالات میں ہمیں قوم پرستانہ سوچ کو پروان چڑانا ہوگا تاکہ ہم ایک سوچ ایک نظریہ کو لیکر متحد ہوں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں بلوچ قوم کی قومی شناخت کو مسخ کرکے ہمارے سرزمین پر اپنی قبضہ گیریت کو مظبوط کرکے ہمارے ساحل و ساہل پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں ان کے مکروہ ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے بلوچ قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحد ہونے کے لیے ہمیں اپنے اندر موجود فرسودہ سرداری قبائلی طبقاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اس نظام سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لیے نوجوان بی ایس او کاحصہ بنے تاکہ ہم متحد ہوکر منظم طریقے سے ایک روشن خیال ترقی پسند معاشرہ تشکیل دے کر اپنی تاریخ اور اپنی سرزمین اپنی قومی شناخت کا دفاع کرپائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس او پجارکا 24واں کونسل سیشن ایک سنگ میل تابت ہوگا ایک نئی قیادت کے ساتھ مزید منظم ہوکر قومی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔