بارکھان: تین لاشیں برآمد

531
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں ایک کنویں کے اندر موجود ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق دو مرد اور ایک عورت کی لاش شامل ہے۔

لاشیں نکالنے کے لئے کاروائی جاری ہے جبکہ ایمولنس جائے وقوعہ روانہ کردی گئی ہیں۔ پولیس نے ابتک لاشوں کی شناخت اور قتل کی وجوہات پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں نکالنے اور شناخت کے بعد قانونی کاروائی شروع کی جائے گئی۔