جس کے پاس خودکش جیکٹ تھی اس نے آپ کی اور چائنا کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، یہ کہنا تھا صبغت اللہ بلوچ کا ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی و الزمات کے حوالے سے تربت میں ہونے والے احتجاج میں۔
آج تربت میں گذشتہ دنوں کوئٹہ سے جبری لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون ماھل بلوچ کی بازیابی اور لگائے گئے الزامات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ سیاسی کارکن ملا صبغت اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ماھل بلوچ کے پاس خودکش جیکٹ موجود تھی، جن کے پاس خودکش جیکٹ تھی اس نے پاکستان اور چائنا کی بنیادیں ہلا دی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگی قوانین بھی موجود ہیں جہاں کسی بھی بےگناہ اور معصوم خاتون کو گرفتار نہیں کیا جاتا مگر ہمارا مقابلہ ایسے دشمن ہے جو ان قوانین کو مانتا بھی نہیں اور ان سے واقفیت بھی نہیں رکھتی جو خواتین کو بھی گرفتار کرکے ایسے الزامات سے نوازتا ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر وقت یہ آواز لگاتے ہیں ہمیں انصاف چاہیے مگر مجھے نہیں پتہ ہم کس سے انصاف اور حقوق چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے اوپر ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنکو جگانے کے لئے ایک بڑی آواز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہم نعرہ لگاتے ہیں کہ ہمیں انصاف چاہے اصل میں جو ہمارے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں ہم انہیں ڈسٹرب کررہے ہیں ہم اچھی طرح نعرہ بھی نہیں لگا سکتے ہیں اس سے بہتر نہیں کہ ہم دشمن سے آمنے سامنے لڑ کر موت کو کیوں ترجیح نہیں دیتے ہیں۔