کوئٹہ میں ٹرک اور رکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

184

کوئٹہ طور ناصر پھاٹک کے قریب ٹرک اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی شروع کی گئی۔ کوئٹہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔

دریں اثنا لورالائی کے علاقے کلی کچلاک کے مقام پر بچوں کی لڑائی کے دوران پتھر لگنے سے ایک شخص طور خان ہلاک ہوگیا لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

واضح رہے آج بلوچستان میں مختلف واقعات میں رپورٹ ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 7 اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔