بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال میں بجلی کی بندش غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی جانب سے نال میں سی پیک روڑ کو مختلف مقامات میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔
جس کی وجہ سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار اوراسسٹنٹ کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال کے ساتھ جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے دو دن کے اندر بجلی بحال کرانے کی یقین دہانی پر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا۔
اس موقع پر زمینداروں نے کہا کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشینڈگ کی وجہ سے انکی فصلیں تباہ ہوچکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔