قلات: پولیس پارٹی پر حملہ، تین اہلکار شدید زخمی

409

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرکے تین اہلکار کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ اے ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان میں پولیس و لیویز پر ہونے والے حملے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج ہی کے روز بلوچستان کے علاقے بولان بالاناڑی کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کھول دی جس سے چوکی میں موجود لیویز اہلکار خالد کرد گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اس سے قبل گذشتہ دنوں ضلع مستونگ میں اسسٹنٹ  کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک  لیویز  اہلکار ہلاک  جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔