تربت یکے بعد دیگر دو دھماکے

759

تربت میں رات گئے زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں رات گئے دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی، پہلا دھماکہ تربت سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھر کے اندر ہوا جبکہ دوسرے دھماکے کی جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

تربت پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکا یاسر بہرام رند نامی شخص کے گھر پر ہوا جہاں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر دستی پھنک کر فرار ہوگئے جو گھر کے صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

پولیس دوسرے دھماکے کی جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم دھماکوں میں کسی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔