پنجگور: مشتعل افراد نے لیویز چوکی کو آگ لگا دی

578

پنجگور سوراپ ڈیم کے قریب چیک پوسٹ پر بھتہ نہ دینے پر تیل لے جانے والے گاڑی والوں کے ساتھ لیویز اور گاڑی والوں کی  جھڑپیں۔

مشتعل افراد نے لیویز چیک پوسٹ کو آگ لگا دی چوکی پہ موجود سامان کو بھی جلا دیا.

مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے کیلئے لیویز ہلکاروں نے احتجاج کرنے والوں  پہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو گولی لگنے سے نقصان پہنچا.

مشتعل افراد نے کئی گھنٹوں تک روڑ بلاک کرکے ٹریفک کو متاثر کردیا۔

ٹریفک کی روانی کے جام ہونے کی وجہ سے کراچی. کوئٹہ.خضدار.قلات.مستونگ.سوراب.بسیمہ.گدر.ناگ. جانے والے مسافر گاڑیاں گھنٹوں تک پس گئے.

تیل لے جانے والے گاڑی والوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پنجگور لیویز ہمیں بھتے کے نام پر تنگ کررہی ہے وزیر اعلی بلوچستان کے چیک پوسٹیں اٹھانے والا اقدام خوش آئند ہے لیکن اس پر پنجگور لیویز عمل نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے آج یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔

انہوں نے گاڑیوں پہ فائرنگ کرنے والوں اہلکاروں کی معطلی کا بھی مطالبہ کیا.

حالات کو قابو کرنے کیلئے لیویز کی بھاری نفری طلب کی گئی جو مشتعل افراد کے سامنے ناکام ہوئے.اسکے بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور.اے سی تحصیلدار پہنچ کر مظاہریں کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کو حل کرکے ٹریفک کو بحال کردی.