ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا، بی آر اے

246

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے گزشتہ روز بولان میں ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑانے کی زمہ داری قبول کر لی۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کےسرمچاروں نے گزشتہ شب بولان میں سراج آباد و گوکوڑت کے درمیان مین ٹرانسمیشن لائن کے تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ان کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گی۔