خاران : پانی کی عدم دستیابی کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

311

خاران میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق خاران یونین کونسل نوروز قلات علاقے کے میکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں ہم پینے کے صاف پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں

احتجاج کرنے والوں نے کہا  ہمارے لوگ پانی کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ایک سال پہلے ٹینڈر ہو چکا ہے لیکن تا حال کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔

نوروز قلات کے مکینوں نے حکام بالا سے گذارش کی کہ وہ علاقے میں پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عد م فراہمی کا جلد از جلد نوٹس لیں  ۔