عقوبت خانے سیاسی کارکنوں کیلئے دوسرے گھر ہوتے ہیں۔ حسین واڈیلہ

433

کوئٹہ کرائم برانچ تھانے میں حق دو تحریک کے اسیر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے ایک وفد ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی کی سربراہی میں گیا، جس میں وکلاء پینل کے ہمراہ بلوچ طلباء رہنماء بھی شامل تھے۔

اس موقع پر حق دو تحریک کے اسیر رہنما حسین واڈیلہ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ “گرفتاریوں اور قید و بند سے انکے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں، انکے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، یہ گرفتاریاں، ٹارچر سیلز اور عقوبت خانے بلوچ سیاسی کارکنوں کے دوسرے گھر ہوتے ہیں، وہ ایسے مشکلات اور سختیوں سے ہرگز گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ ان کا اپنے جدوجہد پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر اس نے غالب کا ایک شعر کہ کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ ریاست نے تشدد اور حملے سے انکے پاؤں کے آبلے پھاڑ دیئے، اب ہم چلنے کے قابل ہوئے ہیں، زخم تو جلدی بھر جائیں گے۔

انہوں نے ان تمام ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان سے ملنے آئے تھے اور پیغام دیا کہ انکی طبیعت ٹھیک ہیں انکے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گی۔