سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

504

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نےگذشتہ شب سبی کے علاقے ڈھاڈر صبری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ کے مطابق کیمپ کے ایک مورچے کے اندر راکٹ لگنے سے قابض پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہدشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کےمکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔