ریکوڈک معاہدہ بلوچوں کی حقوق پر ڈاکہ زنی ہے -الطاف حسین

339

متحدہ قومی موؤمنٹ کے بانی الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے ریکوڈک حوالے قرارداد پاکستان توڑنے کی ایک نئی سازش کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سینیٹ کے ایوان میں ایک بادشاہانہ قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک کے ذخائر اور دیگر معدنی وسائل کو وفاق کی ملکیت میں دے دیا گیا ہے‏ اس سے کہیں زیادہ بہتر تھا کہ بلوچستان کا نام نہاد صوبے کا درجہ ختم کرکے اسے وفاق کی اعلانیہ کالونی بنادیا جاتا-

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس ظالمانہ قرارداد پرصرف ان لوگوں نےآنسو بہائے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے گذشتہ روز کی یہ قرارداد پاکستان توڑنے کی ایک نئی سازش کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے میں اس قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متنبہ کرتا ہوں کہ بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کا یہ منظور شدہ بل پاکستان کو مزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا-

انکا مزید کہنا تھا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیاجائے کیا یے حیرت کی بات نہیں کہ کینیڈاسےریکوڈک کے معاہدے کو جس سپریم کورٹ نے دو سال قبل غلط قرار دیا تھا آج اسی سپریم کورٹ نے اسے جائز قرار دیکر مظلوم بلوچوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے میں بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے اس ظالمانہ فیصلے کو سراسر ظلم قرار دیتا ہوں اور اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہوں-