بلوچستان کے ضلع پنجگور زنڈیں داز کے رہائشی خاتون ذلیخہ بی بی اور انکے بیٹے خدابخش نے اپنے دیگر رشتہ داروں اب کے ہمراہ اتوار کے روز پنجگور پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم زنڈیں داز کے رہائشی ہیں، جو صدیوں سے آباد ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی سال پہلے اپنی جدی پشتی زمین زنڈیں داز میں اپنی زمین پر گھر بنا کر رہائش پزیر ہیں اور کاشت کاری کررہے ہیں لیکن گزشتہ روز زمینوں پر قبضہ گروپ کے سرغنہ سلیمان اور ظفر نامی اشخاص نے مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس کر بچوں اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر ہمیں اپنی جدی پشتی زمین گھر اور جائیداد سے بے دخل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹریکٹر چلا کر کام شروع کردیا ہے خواتین کی منع کرنے کرنے پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر باقاعدہ اسلحہ کے زور پر ہماری اپنی زمین پر قبضہ شروع کردیا اور مارنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم حکام بالا پنجگور کے علماء کرام ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلا کر ہماری گھر اور زمینوں کو با اثر قبضہ گروپ سے چھڑا کر ہمیں انصاف دلائی جائے اور تشدد کا نوٹس لیا جائے۔