مستونگ: گیس پریشر میں کمی، عوام سراپا احتجاج

270

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گیس متاثرین نے احتجاجاً اتوار کے روز گھروں سے نکل کر کراچی کوئٹہ شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر بند کردیا۔

مرکزی شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مسافروں کو سخت سردی اور بارش میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مستونگ کے دیہی علاقوں پڑنگ آباد، سنگر، تیری، سورگز سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گیس متاثرین نے شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملحقہ مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے گیس پریشر نہیں اور گیس بھی غائب ہے سخت سردی میں ملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں ان کے علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرکے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں بلوچستان کے ان علاقوں میں شدید سردی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

وہاں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی گیس لوڈشیڈنگ اور کمی وجہ سے سول ہسپتال کئی روز سے متاثر ہے جبکہ کوئٹہ میں سردی کی آمد کیساتھ ہی لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ہیں