ٹوئٹر سے بہت صارفین نے دیگر ایپس کا استعمال شروع کردیا

284

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک کی جانب سے متعدد متنازعہ فیصلوں کے بعد لاکھوں صارفین نے ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے اوربلیو ٹکپرآٹھ ڈالرز فیس جیسے اقدامات کے بعد لاتعداد صارفین نے اس پالیسی پر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایسے کون سے پلیٹ فارمز ہیں جو ٹوئٹر کا متبادل ہوسکتے ہیں؟

اسی ناراضی کے پیش نظر مذکورہ صارفین کا رجحان ٹوئٹر کو چھوڑ کر مسٹوڈن، کوہوسٹ، ٹروتھ سوشل، ٹرائبل سوشل، ٹمبلر اورکلب ہاؤس نامی ایپس پر بڑھ گیا ہے۔

مسٹوڈن :

رپورٹ کے مطابق ان ایپس میں سب سے نمایاں مسٹوڈن سافٹ ویئر ہے جس پر صارفین اپنے نئے اکاؤنٹس مرتب کررہے ہیں اور اب تکلاکھوں کی تعداد میں ٹوئٹر صارفینمسٹوڈنپلیٹ فارم پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مسٹوڈن سال 2016 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا فالوونگ سسٹم بھی ٹوئٹر جیسا ہی ہے لیکن اس میں لوگوں کے پاس اپنےسرور کے انتخاب کا آپشن ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم مسٹوڈن آمدنی کے لیے اشتہارات پر انحصار نہیں کرتا اور اس میں 500 حروف کی حد تک پیغام لکھنے کیگنجائش ہے، اس کے ساتھ ہی حسب ضرورت ایموجیز بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے مسٹوڈن کے بانی یوگن روچکو کا کہنا ہے کہ ان کا پلیٹ فارم اس نیٹ ورک کا اب تک کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور27 اکتوبر سے اب تک اس کے صارفین میں 2 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہوچکا ہے۔

کوہوسٹ :

کوہوسٹ بھی اشتہارات کے بغیر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اس پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹس ایک ٹائم لائن میں آتی ہیں جو بالکلٹویٹر کی طرح ہیں۔

ٹروتھ سوشل :

یہ ادارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیا گیا، ٹروتھ سوشل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے قدامت پسندوں نےپسند کیا ہے اور اسے حال ہی میں ایپل انکارپوریشنز آئی او ایس اور گوگل کی ملکیت والے اینڈرائیڈ پر متعارف کیا گیا تھا، ٹروتھسوشل صرف امریکا میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ٹرائبل سوشل :

یہ ایک گراس روٹ سوشل ایپلیکیشن ہے جو ایپل کے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہے یہ پلیٹ فارم سال 2018 میں قائم کیاگیا تھا۔

مذکورہ پلیٹ فارم صارفین کو پوسٹ پر اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی سہولت دیتا ہے اور جہاں صارفین مختلف موضوعات پرماہرین بھی تلاش کرسکتے ہیں۔