پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر

200

ایف اے ٹی ایف کے صدر راجا کمار نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

کمار کے مطابق پاکستانی حکام نے دو مختلف ایکشن پلانز کے دوران 35 مختلف نکات پر عمل کر کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے انسداد کے قوانین بہتر بنائے ہیں۔

پاکستان کے طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کو روکنے کے حوالے سے بنائے گئے قوانین اور ان قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے اس وفد نے جہاں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہاں پاکستانی حکومت کو کچھ نکات پر مزید کام کا کہا ہے لیکن مجموعی طور پر پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد اب 21 اکتوبر کو پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس’ایف اے ٹی ایف‘ یا فیٹف کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہا۔ 21 اکتوبر کی شام ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس میں مختلف ممالک کے گرے یا بلیک لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ گزشتہ اجلاس جون میں برلن میں ہوا تھا۔