قلات اور خضدار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

644

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں قلات اور خضدار میں ہونے والے آج کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں سمیت فوج کے ایک مقامی آلہ کار کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں ازبوتکی کے مقام پر پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کے ایک اہم کارندے حفیظ اللہ کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا مذکورہ شخص زہری و گردنواح میں قابض فوج کے ہمراہ بلوچ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے میں ملوث تھا بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ مختلف بھیس میں چھپے آلہ کاروں کو حفیظ اللہ کی طرح انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جئیند بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔