تربت: فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم حراست بعد لاپتہ

599

ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب چھاپہ مارکر دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دونوں طالب علموں کو تربت کے علاقے ڈاکی بازار، آبسر سے حراست میں لیا گیا ہے دونوں کی شناخت سرفراز ولد ایوب اور یوسف ولد پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رات گئے تین بجے فورسز نے چھاپہ مارکر دونوں طالب علموں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر سے روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں سے فورسز نے لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔