بلوچستان کے 3 اضلاع لسبیلہ، کیچ اور گوادر سے ڈینگی کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کے بعد ڈینگی کے رجسٹرڈکیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 841 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے ڈینگی کے 48، کیچ سے 2 اور گوادر سے12 کیسز رپورٹ ہوئے اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی ہے-
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع کیچ میں 2 ہزار 966 رپورٹہوئی جبکہ گوادر میں 430 اور لسبیلہ میں 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلوں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صحت کے صورتحال شدت اختیار کررہے ہیں بارشوں سے پیدا ہونےوالے مختلف قسم کے بیماریوں نے بلوچستان کو جھکڑ لیا ہے-
بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران ڈینگی، اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلد کے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی غفلت کے باعث ڈینگی بخار کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت ممکنہ اقداماتاٹھانے سے گریزاں ہے-
بلوچستان میں حالیہ قدرتی آفات سے صحت کے مراکز بھی تباہی کا شکار ہیں جس کے باعث بروقت طبی امداد کی فراہمی بھیمشکل میں پڑھ چکی ہے-
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے گذشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے کے دوران 700 سے زائد بنیادی صحت کی مراکز اور رورلہیلتھ سینٹرز کو نقصان پہنچایا ہے محکمہ صحت کے گذشتہ رپورٹ کے مطابق سیلاب نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بنیادیصحت کے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا کچھ عمارتیں استعمال کے قابل نہیں جس کے باعث بلوچستان کے 26 سیلاب زدہ اضلاعمیں صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔