تربت اور مارگٹ میں فورسز پر بم دھماکے

442

بلوچستان کے علاقے تربت اور مارگٹ میں دو مختلف بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت، ناصر آباد میں آج دوپہر کو نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ مرکزی شاہراہ سے گذر رہے تھے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا جبکہ نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں نامعلوم افراد نے فورسز کے راستے پر دھماکہ خیز مواد نصب کی تھی جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ کرنے میں مصروف تھی کہ دھماکہ ہوا۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے مقابلے ستمبر میں مسلح حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مہینے میں اگست کے مقابلے میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ 42 حملے (2022 میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ) ہوئے ہیں۔