جامعہ بلوچستان میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دؤران پولیس کی جانب سے طلباء پر لاٹھی چارج کی گئی جبکہ درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا گیا-
طلباء بلوچستان یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے تھے کہ انتظامیہ نے پولیس اور ایف سی کو جامعہ کے اندر داخل کرکے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا-
مظاہرین نے بتایا جامعہ میں پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا تھا ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلباء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے تھے-
جامعہ بوچستان میں پولیس تشدد کے خلاف طلبہ نے سریاب روڈ پر دھرنا دے دیا- طلباء تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے-
طلباء مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی چانسلر کے ایماء پر طلباء کے خلاف پرتشدد کاروائی کی جارہی ہے اگر ہمارے گرفتار ساتھی بازیاب نہیں ہوتے تو طلباء اپنا دھرنا جاری رکھینگے-
انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے طلبہ تنظیموں ے احتجاجاً مرکزی سریاب روڈ بند کر دیا صورتحال کے پیش نظر جامعہ بلوچستان میں ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔