پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دھماکہ منگل کی شام سوات کے تحصیل کبل کے علاقے میں ہوا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرین میں ادریس خان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔