قلات: پی پی ایل سائٹ پر دھماکہ، ایک ہلاک، ایک زخمی

319

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قلات کے علاقے شیخری میں پی پی ایل کی سائٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاج محمد اور زخمی ہونے والے کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ اس سے قبل اسطرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔