نوشکی: بجلی بحال نہ ہوسکی، شہری سراپا احتجاج

196

نوشکی و دیگر اضلاع میں گذشتہ کئی روز سے بجلی و پانی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے-

شدید بارشوں اور سیلابوں سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کے طرح نوشکی بھی شدید متاثر رہا جہاں کے مکین پانی و بجلی کی سہولیات سے محرم ہوکر رہ گئے ہیں-

شہریوں کے مطابق شدید بارشوں نے مختلف مقامات پر بجلی کے مین ٹرانسفارمرز کو متاثر کر چکا ہے جبکہ نوشکی گذشتہ کئی روز سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے انتظامیہ کی غفلت کے باعث نوشکی شہرپانی و بجلی سے محرم ہوگیا ہے، بارشیں تھم گئے لیکن معمولات زندگی بحال نا ہوسکی ہے-

شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بدھ کے روز شہریوں نے گل خان نصیر چوک پر جمع ہوکر دھرنا دیا، متاثرین کا کہنا تھا کہ 20 اگست سے پورے رخشان ڈیژن تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن انتظامیہ غیر ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے دھوکا دئی سے کام چلا رہے ہیں-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی، دالبندین، خاران و دیگر علاقوں کو فوری بجلی فراہمی ممکن بنایا جائے ان علاقوں کے مکین انتہائی پریشان ہے- مظاہرین نے انتظامیہ کو تنبیہ کیا ہے کہ اگر کل تک بجلی بحال نہیں کیا گیا تو مین آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر مطالبات کی منظوری تک روڈ بلاک کیا جائے گا-