کوئٹہ میں سیلاب متاثرین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

150

کوئٹہ میں میاں غنڈی کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، مشیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو مظاہرین سے ملنے پہنچ گئے۔

متاثرین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بروقت امدادی اقدامات نہ کرنے پر شاہراہ کو بند کیا۔

اس موقع پر مشیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے میاں غنڈی میں احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا پاکستان سیلابوں سے متاثر ہے، یہ کسی ایک علاقے کی بات نہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین سیلاب کی بحالی کیلے جلد ازجلد اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

مشیر داخلہ کی یقین دہانی اور اقدامات پر علاقہ مکینوں نے کوئٹہ آ ر سی ڈی شاہراہ کو کھول دیا۔