بلوچستان: خودکشی کا رحجان بڑھ رہا ہے

239

بلوچستان میں خودکشی کے بڑھتے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، تین روز کے دوران تین افراد نے خودکشی، جبکہ ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

بلوچستان بھر سے روزانہ کی بنیاد پہ خودکشی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں گذشتہ تین روز کے دوران بلوچستان کے تین مختلف علاقوں نوشکی، تربت اور پنجگور سے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں تین افراد نے خودکشی کی ہے اور ایک نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

دو روز قبل تربت کے نواحی علاقے جوسک میں رجب ولد الہی بخش نامی نوجوان نے خود پہ گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کردیا،اس کی علاوہ گذشتہ دنوں نوشکی کے رہائشی نجیب ولد بلال رخشانی نامی نوجوان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق پنجگور اور وڈھ میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک نے خودکشی کرلی ہے جبکہ ایک نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پنجگور کے علاقے بونستان میں شعیب ولد حاجی انور نامی شخص کی خودکشی کے اطلاعات ہیں جبکہ وڈھ کے رہائشی شخص نے کل خودکشی کوشش کی ہے، جس کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔