سبی میں فورسز پر حملہ

661

بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں حملہ کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے فورسز پر حملہ کیا جس سے دیر تک علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حملہ آور بعدازاں نامعلوم سمت میں فرار ہوگئے جبکہ فورسز کیجانب سے علاقے میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ واضح رہے پاکستانی فورسز پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے۔

قبل ازیں آج قلات کے علاقے منگچر میں بلوچ لبریشن آرمی کیجانب سے فرنٹیئر کور کے ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ گوادر میرین ڈائیو میں بھی فورسز کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جبکہ گذشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔