کوئٹہ؛نامعلوم افراد نے خنجر سے وار کر کے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا

718

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاع کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے گلشن جناح کالونی جناح ٹاون میں کالونی کے گیٹ پر معمور سیکورٹی گارڈ پر نامعلوم افراد نے خنجر سے وار کرکے ہلاک کردیا۔

جاں بحق شخص کا نام نیاز محمد ولد مومن خان قوم مسعود، برات کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

چھیپا زرائع کے مطابق مزکورہ شخص کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئ ہے۔