نیمروز میں بلوچ مہاجرین پر حملہ، ایک نوجوان جانبحق ،قاتل گرفتار

1113

افغانستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے بلوچوں پر حملے ہوتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مہاجرین مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ مہاجرین پہ حملہ کیا جس کے نتیجے ایک نوجوان جلمب مری ولد ملک مری جانبحق ہوئے ۔

جملب مری کا خاندان گذشتہ 10 سالوں سے افغانستان میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب افغان حکومت کے اہلکاروں نے جملب مری پر حملے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کیا جن پہ قتل اور منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔

بلوچ سیاسی جماعتوں نے افغانستان کے نئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچ مہاجرین پہ پاکستانی خفیہ اداروں کے حملوں کا نوٹس لیکر اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔