تربت/حب: ندی میں نہاتے ہوئے دو لڑکیوں سمیت ایک نوجوان ہلاک

294

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ندی نالوں میں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے ۔

حب چوکی سے آمد اطلاعات کے مطابق حب ندی میں نہاتے ہوے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچالیا گیا  جبکہ دوسرا گہرے پانی میںڈوب کر ہلاک ہوا۔

انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا۔

ہلاک نوجوان کی شناخت 22سالہ رضا علی کے نام سے ہوئی ہے، تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حب ندی میں دفعہ 144 نافظ ہے لیکن انتظامیہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ حب ندی میںپکنک منا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حب ڈیم کے اسپیل وے کا پانی حب ندی میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت پانی کا بہاؤ تیز اور اونچے درجے کا ہے ۔حبڈیم بھرنے کے بعد اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے حب ندی کے آس پاس کے لوگاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام تک حب ندی میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس وقت حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 سے دو انچ تجاوز کر گئی پانی کے بڑے ریلے ڈیم میں داخل ہورہے ہیں۔

وہاں تربت کوشک ملک آباد کی رہائشی دو چھوٹی بہنیں فرحت ناصر 10 سال اور سنگین ناصر 8 سال کیچ کور ندی میں نہاتی ہوئیڈوب کر ہلاک ہوگے ہیں ۔لاشیں سول ھسپتال منتقل کردی گئیں۔

یاد رہے کہ کیچ کی ضلعی انتظامیہ نے کیچ ندی میں دفعہ 144 نافذ ہے تاہم لوگوں کو اس پر عملدرآمد کرانے میں ناکامی کا سامناکررہا ہے ۔