فورسز کا مستونگ و گوادر میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

303

آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے گوادر و مستونگ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا نے اور اسلحہ بر آمد کرنے کا دعوہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز زرائع نے بتایا ہے کہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گزشتہ روز گوادر کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

زرائع نے بتایا کہ فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے گوادر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن جس میں20 کلو گرام ڈیٹس اپروکس، 2 ایس ایم جی، راؤنڈ ایس ایم جی289 ، 5 کلو گرام ایکسپلوژو،303 کے راؤنڈ 61 ، بینڈولر 4 عدد برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی فورسز نے اسلحہ برآمدگی کا دعوہ کیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے مستونگ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک غار میں چھپائے گئے بڑی تعداد میں اسلحہ مختلف اقسام کی گولیاں ،سنائپر رائفل ،گرنیڈ اور آئی ای ڈیز برآمد کرلیں، برآمد شدہ مواد صوبے میں بدامنی کی بڑی کاروائی میں استعمال ہونا تھا جسے بروقت برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنادیا گیا۔