بولان میڈیکل کالج طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

541

بولان میڈیکل نرسنگ کالج طالبات کی بے دخلی کے خلاف احتجاج، طلباء نے جامعہ کے سامنے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا-

مظاہرین کے مطابق بی ایم سی نرسنگ کالج نے سال اول کے 23 طلباء کو دوسرے سمسٹر کے دؤران یہ کہتے ہوئے فارغ کر دیا ہے کہ انہیں پہلے سمسٹر سے باہر کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ طلباء نے جب اس غیر اخلاقی رویے کے خلاف احتجاج کیا توانتظامیہ انہیں ہاسٹل میں داخل نہیں ہونے دے رہا-

بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسوسی ایشن نے جامعہ انتظامیہ کا طلباء کے ساتھ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے حوالے سے نرسنگ کی جانب طالبات کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے بولان میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کی ہونہار خدمت کے جذبہ سے سر شار نرسنگ طالبات کو کالجز سے بے دخل کردیا گیا ہے جو کہ تعلیم دشمنی اور اشتعال انگیز عمل ہے۔

بی ایم ٹی اے ترجمان نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نرسنگ طالبات کے داخلے بحال کرتے ہوئے مسائل حل کریں اور ان طالبات کے مستقبل کو تاریک کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بی ایم ٹی اے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بی ایم ٹی اے بارہا مختلف فورمز پر مطالبہ کرتی آئی ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بغیر سربراہ کے ادارہ چلایا جارہا ہے جس کے منفی اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔