بولان: قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

967

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات بولان میں بی بی نانی کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملہ کیا، سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں کو استعمال میں لاتے ہوئے دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج نے بعدازاں مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے داغے تاہم منصوبہ بندی کے تحت بلوچ سرمچار اپنے محفوظ پناہ گاہ پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔