کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، فوجی آپریشنوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کواستعمال میں لایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں فوجی آپریشن کی گئی جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے زرغون کے پہاڑیسلسلے، پی ڈی ایم سی ڈیم و گردنواح میں کئی گھنٹوں تک شیلنگ کی جبکہ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دوران آپریشن فورسز اہلکاروں نے پشتون قومیت سے تعلق رکھنے والے مقامی شخص کے گھر سے اسکے دو کمسن بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ مال مویشیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے متعددمویشی ہلاک ہوگئے ہیں
گذشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی و گردنواح میں بھی فوجی آپریشن کی گئی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن گنشپ ہیلی کاپٹروں نے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا بمباری کے نتیجے میں ایک گھر جل کر خاکستر ہوگئی تھی تاہم جانی نقصانات کےحوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کی گئی۔
حکام کیجانب سے مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشنوں کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی گئی ہے۔