لیاری سے تعلق رکھنے والی خاتون ریپر ایوا بی اپنی مداحوں کو “ڈزنی پلس” کے نئی ڈرامہ سیرل میں گاتی نظر آئینگے-
“کنا یاری” گانے سے شہرت پانے والی بلوچ خاتون رپیر گلوکارہ ایوا بی مشہور امریکی فرنچائز ڈسزنی پلس فلم اسٹریم کی نئی آنی والی سیریز میں اپنے سروں کے رنگ بکھیر رہی ہے-لیاری کی “گُلّی گرل” مارولز سیریز کی نئی آنے والی ڈرامہ سیرل “مس مارولز” کے لئے گائیں گی-
ایوا بی نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے گانے کی ایک مختصر کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کی بہترین لمحہ ہے ایوا بی نے اس موقع پر لکھا ہے کہ بہت اہم بات ہے کہ وہ مشہور فرنچائز مارولز کے لئے امریکی گلوکارہ “جینجر شانکار” کے ہمراہ کام کررہی ہے-
ایوا کا تعلق کراچی لیاری کے بلوچ گھرانے سے ہے اس سے قبل ایوا بی پاکستان کے دیگر بڑی فرنچائزز ,پٹاری, اور کوک اسٹو سیزن 14 میں نمودار ہوئی ہے- سب سے پہلے 2019 میں ایوابی نے بھارتی فلم گلی بوائے گانے کا ریمیک گاتے ہوئے گلی گرل گانے سے سوشل میڈیا دھوم مچادی تھی-
گلوکارہ کہتی ہے کہ انکا نام ایوا حواء اور بی انکے قومیت بلوچ کو ظاہر کرتی ہے ایوا بی اسٹیج نام سے مشہور گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 2014 سے ریپ گانوں کی شوقین ہیں اور ریپ گانے انہوں نے مشہور امریکی ریپر “ایمینم “ کو دیکھ کر سیکھی ہے جبکہ وہ اپنے مخصوص بلوچی لباس اور نقاب کے لئے بھی اپنی مداحوں میں کافی مشہور ہیں-
ایوا بی کا کہنا ہے کہ نقاب میرے ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، بھائی نے کہا تھا اگر میں ریپ میوزک کرنا چاہتی ہوں تو نقاب پہننا ہوگا۔بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ایوا بی مسلسل نقاب کرتی ہیں، جبکہ بطور گلوکار و موسیقار نقاب ایوا بی کی شناخت اور شخصیت کا حصہ بن گیا ہے-
ایوا بی نے کوک اسٹوڈیو میں دیگر دو بلوچ گلوکار کیفی خلیل ستار بگٹی کے ہمراہ “کنا یاری” گانے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کے گیت کو یوٹوب پر ایک کروڈ سے زائد بار دیکھا گیا۔ ایوا بلوچی، اردو اور انگلش زبانوں میں بھی اپنی فن کا مظاہرہ کر چکی ہے- اور وہ بھی گانے لکھتی ہے-
ایوا کہتی ہے کہ اسکے گھر والے اسکی موسیقاری سے بہت خوش ہیں اور وہ مزید بہترین کام کرنے کی خواہش مند ہے- ایوا نے مزید کہا کہ لوگوں کو لیاری کے بارے میں کچھ اور تاثر دیا گیا تھا کہ لیکن لیاری اصل میں کھیل، سیاست اور موسیقاروں کا شہر ہے اور وہ خوش ہیں کہ لوگ انہیں لیاری کی ایوا بی کے نام سے جانتے ہیں-