بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی، میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند میں پاکستانی فورسز پر اسنائپر حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ گذشتہ روز جمعرات کو سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں شیراز نیلگ پہاڑ پر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسنائپر حملے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے25 مئی کی رات کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پل آباد کسانو آرمی چوکی پر اے ون گولے سے حملہ کیا گولہ چوکی کے اندر گرا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔