زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

754

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے زامران میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ  اتوار کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچکے علاقے زامران کے مقام  بگنزان  میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پرراکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے،جسسے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔