شاری نے بلوچ سماج میں لیلیٰ خالد کا مقام پا لیا – سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی

1750

بلوچستان اسمبلی کے سابقہ اسپیکر اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین وحید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلی بلوچ فدائین شاری بلوچ اور فلسطینی مزاحمتی خاتون لیلیٰ خالد کی تصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچ عوام کے ردعمل سے لگتا ہے کہ شاری نے بلوچ سماج میں فلسطینی لیلیٰ خالد کا مقام پایا ہے –

وحید بلوچ بی ایس او کے سابق چیئرمین اور اس وقت امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں –

یاد رہے کہ لیلیٰ خالد فلسطینی آزادی پسند تنظیم پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلیسطین کی رکن تھی ۔وہ دنیا کی دوسری خاتون ہائی جیکر ہیں۔ ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ کی، مختلف کاروائیوں کےدوران انہوں نے 6 بار پلاسٹک سرجری کرائی۔انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار جہاز ہائی جیک کیے-

خیال رہے کہ رواں سال کے 26 اپریل کو سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں چینی شہریوں پر ایک حملے میں تین چینیوں سمیت ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا تھا – حملے کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ یہ حملہ مجید بریگیڈ کے رکن پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری نے سرانجام دیا ہے۔ اس کے بعد بلوچستان سمیت دنیا بھر سے بلوچ، پشتون، سندھی کارکنوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ ایک ہفتے سے شاری بلوچ سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور میڈیا پر زیر بحث ہیں۔