بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور نے گذشتہ روز پنجگور کے علاقے خدابادان مواچ میں قتل ہونے والے نوجوان داد جان ولد عنایت کے قتل کےحوالے سے بیان میں کہا کہ مذکورہ نوجوان کو ریاستی آلہ کاروں نے قتل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ داد جان ولد عنایت کو گذشتہ روز پنجگور میں دوپہر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے دکاندار تھا اور پنجگور میں اس کا شمار معروف فٹبالروں میں ہوتا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت قتل کردیا جب وہ نماز پڑھ کر اپنے دکان کو آیا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ان پر دور سے گولیوں کی پوچھاڑ کی تاہم وہ اس وقت بچ گئے اور وہ اپنے دکان میں چھپنے کیکوشش کررہے تھے کہ حملہ آوروں نے قریب آکر ان پہ گولیوں کی بوچھاڑ کی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان دادجان عنایت کو علاقائی جرائم پیشہ ور افراد نےفائرنگ کرکے شہیدکیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بے گناہ افراد کو ریاست کی سرپرستی میں نشانہ بنایاجاتا آ رہا ہے ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ داد جان بلوچ کے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے آواز اٹھائیں اور انہیں عبرت کا نشانہبنائیں۔